لڑکی کی آنکھوں میں شہد کی مکھیاں : تائیوان میں ایسا واقعہ پیش آ گیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

تائی پے (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)تائیوان میں ڈاکٹروں نے ایک لڑکی کی آنکھوں سے چارشہد کی مکھیوں کو نکالاہے ۔آپریشن کرنے والے سرجن نے کہا ہے کہ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔برطانوی اخبارکے مطابق تائیوان کے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر ہی نامی 20 سالہ لڑکی آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا تھی

تاہم کئی ڈاکٹروں کو دکھانے کے باوجود بیماری کی تشخیص نہ ہو سکی ۔ہی کو تائیوان کے فویان یونیورسٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی آنکھوں میں شہد کی مکھیاں ہیں جو آنسو چوس کر زندہ ہیں۔فویان یونیورسٹی ہسپتال کے آئی سرجن ہونگ چی تنگ نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ہی کی آنکھوں سے چار چھوٹی شہد کی مکھیاں نکالیں۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پہاڑی علاقے میں قبروں پر گئی جہاں جھاڑیاں اکھاڑتے ہوئے چیزیں اڑ کر اس کی آنکھوں میں گھس گئیں ۔

اس وقت مجھے لگا کہ شاید یہ گرد ہے۔ اخبار کے مطابق آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ہونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب ہم نے طبی تجزیے کیے اور مائیکروسکوپ سے دیکھا تو لڑکی کی آنکھ میں شہد کی چھوٹی مکھیاں تھیں جو اس کے آنسووں سے اپنے لئے غذا حاصل کر رہی تھیں ۔ڈاکٹر ہونگ کے مطابق جب یہ مکھیاں حرکت کرتیں تو لڑکی کوتکلیف کا احساس ہوتا ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے اس سے قبل طب کی تاریخ میں ایسا واقعہ کہیں سننے میں نہیں آیا ۔ڈاکٹر ہونگ کا کہنا تھا کہ ان چھوٹی مکھیاں کو سویٹ بیزکہا جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر ساحلی علاقے میں اگی خودرو جھاڑیوں اور گرے ہوئے درختوں میں رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ہوا کے جھونکے کے ساتھ لڑکی کی آنکھ میں گھس گئیں جہا ں سے نکل نہ سکیں ۔

Check Also

بچوں کے ساتھ مطالعہ کرنے کے فوائد جانیے

محققین کے مطابق جو والدین اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *