آصف زرداری کے بہت ہی قریبی دوست دوبئی میں گرفتار۔

اسلام آباد:منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات انٹرپول نے اویس مظفر ٹپی کو دبئی سے گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفر ٹپی کو پاکستان لانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی جس کے بعد انہیں جلد ہی پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔

جب کہ پی پی رہنماؤں نے اویس مظفر ٹپی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اویس مظفر ٹپی پر سرکاری زمین غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہےکہ اویس مظفر ٹپی آصف زرداری کے منہ بولے بھائی ہونے کے باعث انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں اور وہ سندھ حکومت میں وزیربلدیات بھی رہ چکے ہیں جب کہ اویس مظفر بلدیات کی وزارت سے مستعفی ہوکر بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *