زکربرگ:انٹرنیٹ کے نئے ضوابط کی ضرورت ہے

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اقوامِ عالم سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے لیے نئے ضوابط تشکیل دیں۔ انہوں نے نئے ضوابط کا مطالبہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے خصوصی کالم میں کیا۔

زکربرگ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماجی ویب سائٹس کی کمپنیوں کو مختلف معاملات کے تناظر میں فیصلے بھی کرنا پڑتے ہیں۔ یہ فیصلے ایسے مواد کے حوالے سے ہوتے ہیں جو نفرت پر مبنی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی اشتہار بازی کو ہٹانے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کو انتہائی زور آور سائبر حملوں سے بچائو کی فکر بھی لاحق رہتی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کی لائیو سٹریمنگ کے تناظر میں فیس بک کو شدید بین الاقوامی دبائو کا سامنا ہے۔ ان دہشت گردانہ حملوں میں ملوث مبینہ آسٹریلوی شہری نے النور مسجد کے حملے کو فیس بک کی ویب سائٹ پر لائیو نشر کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی پولیس کی درخواست پر فیس بک نے ان حملوں سے منسلک تمام مواد فوری طور پر ہٹا دیا تھا۔

Check Also

میکسیکو میں قحبہ خانے کو آگ لگا دی گئی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *