امریکہ:نیپسے ہاسل کو ان کے اسٹور کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی ریپر نیپسے ہاسل کو ان کے اسٹور کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

موت سے کچھ گھنٹے قبل کی گئی نیپسے نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ “مضبوط دشمن ہونا بھی ایک نعمت ہے”۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق معروف ریپر نپسے کے قتل کی خبر لاس اینجلس میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ نوجوان ریپر نپسے لڑکے اور لڑکیوں
میں مشہور تھے، جہنوں نے جے زی اور دیگر شہرہ آفاق گلوکاروں کے گانوں کو ری مکس کرکے شہرت حاصل کی۔
 لاس اینجلس میئر نے نیپسے کے قتل کو افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے گن لاء میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کہ اتنا کم عمر نوجوان اتنی جلدی دنیا سے چلا گیا۔ میئر گارسٹی کا مزید کہنا تھا کہ پورا شہر اس غم میں برابر کا شریک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد افسردگی کے ساتھ نیپسے کے اسٹور کے سامنے جمع ہوگئی، جہاں پولیس کے لگائے پیلے ٹیپوں سے جائے وقوعہ کو سیل کیا گیا ہے۔ ایک خاتون صدمے سے اسٹور کے باہر اپنے منہ پر ہاتھ رکھے کافی دیر بیٹھی رہیں۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نپسے کی اچانک اور ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مداحوں اور دیگر ساتھی گلوکاروں کی جانب سے بھی آنجہانی گلوکار نپسے کو سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Check Also

شہید برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ

سری نگر: تحریک آزادی کے کمانڈر شہید برہان وانی کی تیسری برسی پر بھارتی فوج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *