کشمیر میں بھارتی فوجی خودکشیاں کرنے لگ گئے۔۔ایسا ظلم کہ ہندو خود برداشت نہ کر سکے

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی  رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں دوسرے بھارتی فوجی نے خودکشی کی جس کی شناخت رام پھول مینا کے نام سے ہوئی۔

خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس،انڈو تبتان بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے وابستہ تھے۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ سپاہی رام پھول مینا نے سری نگر کے علاقے سولینا میں واقع سیری کلچر آفس کے کیمپ میں سروس رائفل سے خود کو گولی ماری۔

آفیسر نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ٹی بی پولیس آفیسر سب انسپکٹر چندر مانی نے بھی گولی مار کر خودکشی کی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ بھارتی فوجی کی ہلاکت کے بعد جنوری 2007 سے اب تک خود کشی کرنے والے ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔

Check Also

کشمیر پر بھارتی اقدام کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر چدم برم گرفتار

نریندر مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرنے والے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *