شیشے کے باکس سے سونے کی اینٹ نکالو اور کروڑ پتی بن جاؤ

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایئرپورٹ پر 20 کلو وزنی سونے کی اینٹ جیتنے کا چیلنج دیا گیا ہے، شیشے کے باکس سے سونے کی اینٹ نکالو اور کروڑ پتی بن جاؤ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے ایئرپورٹ پر شیشے کے باکس میں ایک 20 کلو گرام وزنی سونے کی اینٹ رکھی گئی ہے اور ایئرپورٹ پر آنے والوں کے لیے دعوت عام ہے کہ جو شخص اس اینٹ کو باکس سے نکال لے گا، سونا اس کا ہوجائے گا۔

شیشے کے اس باکس میں ایک چھوٹا سا سوراخ ہے جس میں بمشکل ہاتھ اندر جاتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی لوگ اس اینٹ کو باکس سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ناکام ثابت ہوئے ہیں تاہم ایک شخص نے ویڈیو شیئر کرکے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ چیلنج جیت گیا ہے۔

اضح رہے کہ دبئی میں لاکھوں درہم جیتنے کی مختلف انعامی اسکیمیں متعارف کرائی جاتی ہیں تاہم ایئرپورٹ پراس طرح کی اسکیم پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے