فواد چوھدری نے ایک بار پھر غیر مہذب الفاظ کا استعمال کر کے سید خورشید شاہ کو کس جانور سے ملا دیا۔۔۔؟؟؟

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ کو ملکی اداروں میں خرابی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے سابق وزیرِاعظم بینظیر بھٹو کا نام بیچنا بند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اداروں کے انتظامی امور میں ہونے والی تباہی میں پیپلز پارٹی کے رہنما کا بڑا حصہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خورشید شاہ اس کمیٹی کے سربراہ تھے جس نے اداروں میں میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کے انبار لگائے۔

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے غیر مہذب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ‘جو دیمک اداروں کو لگی اس کا سب سے بڑا کیڑا خورشید شاہ ہیں’

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *