بھارتی فضائیہ کا مِگ27 طیارہ راجستھان میں جودھ پور کے قریب گر کر تباہ

بھارت کے جنگی طیارے گرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور بھارتی فضائیہ کا مِگ27 طیارہ اتوار کو راجستھان میں جودھ پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مِگ 27 کا پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا اور تباہ ہونے والا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔

اس حوالے سے آفیشلز کا کہنا ہے کہ اترلائی ایئر فورس کے اڈے سے اڑنے والے طیارے مِگ 27 یو پی جی ایئر کرافٹ کے انجن میں فنی خرابی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ تباہ ہو گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ گرنے کے نتیجے میں زمین پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ رواں ماہ تباہ ہونے والا بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ ہےجہاں اس سے قبل 8مارچ کو راجستھان میں معمول کی پرواز کے دوران مگ 21 تباہ ہو گیا تھا جس سے اڑان بھرنے کے بعد پرندہ ٹکرا گیا تھا

Check Also

میکسیکو میں قحبہ خانے کو آگ لگا دی گئی، 23 افراد ہلاک

میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *