حکومت نے آئی ایم ایف کی خطرناک ترین شرائط قبول کر لیں، یہ شرائط کیا ہیں؟

کراچی (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک ) اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا۔شرح سودمیں50 بیسز پوائنٹس کااضافہ کردیاگیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔

ملک میں صنعتی سیکٹر متاثرہورہا ہے۔مہنگے قرض سے کاروباری لاگت مزید بڑھ جائے گی۔اقتصادی ماہرین کےمطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض لینےکےپیش نظرشرح سود میں اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ روپے کی مسلسل بے قدری بھی جاری ہے،اس صورتحال سے صنعتی سیکٹر متاثر ہو رہا ہے، بینکوں سے مہنگے قرض سے کاروباری لاگت مزید بڑھ جائے گئی جبکہ ڈالر مہنگا ہونے سے خام مال کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پربڑی صنعتوں کی پیداوارگزشتہ سال سے2.3 فیصد کم رہی، پی ٹی آئی حکومت میں اب تک بنیادی شرح سود میں325 بیسز پوائنٹ کا اضافہ ہوچکا ہے۔ ماہرین کےمطابق اس صورتحال کا نتیجہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں ملتا ہے، روپے کی بے قدری اورشرح سود میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح بھی 6 سال کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ صنعتی سیکٹر متاثر ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری طرف اقتصاد ی ماہرڈاکٹر وقار مسعود نے کہاہے کہ اس وقت ساری دنیا کے اندر پاکستان کی معیشت کے حوالے سے تشویش پائی جارہی ہے جو آئی ایم ایف کاپروگرام لینے سے ختم ہوجائیگی ، مقامی سرمایہ کاری شروع ہوجائیگی ،عمران خان نے جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جا سکتے ہیں۔

Check Also

آئی ایم ایف کے معاشی پیکج کی طرف سے پاکستان کو 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط موصول

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کے تحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *