تیسری شادی بھی ختم : ناطے ٹوٹ گئے ، وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی کی علیحدگی کے حوالے سے بڑی خبر

لاہور (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان کیساتھ دوسری شادی کی جو جلد ہی ختم ہو گئی جس کے بعد بشریٰ بی بی سے ان کی تیسری شادی ہوئی لیکن اب یہ دعویٰ بھی سامنے آ گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات میں خراب ہو گئے تھے اور کام تمام

ہونے تک بات پہنچ گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ بنی گالہ میں ایک مرتبہ پھر پھڈا پڑا گیا اور وہاں کام تمام ہونے والا تھا لیکن پھر کچھ لوگ بیچ میں پڑے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا۔ اس کیساتھ ہی نجم سیٹھی نے پروگرام کے میزبان سے پوچھا کہ میری بات سمجھ رہے ہیں ناں؟

جس پر میزبان نے کہا کہ میں آپ کا اشارہ سمجھ رہا ہوں۔ اس پر نجم سیٹھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اسے اشارہ ہی رہنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے اپنی بات مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ معاملہ ٹھنڈا ہونے کے بعد پھر مسئلہ بن گیا اور وہ ایک مرتبہ پھر پھٹ پڑے ۔ انہوں نے پھر میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے تو نئی شادی کی ہے اور پتہ ہے کہ کتنا مشکل ہوتا ہے گھر بسانا۔ اپنے ساتھی کیساتھ پیار اور امن کیساتھ رہنا ، اس کیساتھ ہی گھر اوربچوں کی خوشحالی بھی ہوتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو کیا مسائل بن سکتے ہیں۔

کیا پھڈے بن سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا کہ میں جاتے جاتے یہ کہہ دوں کہ یہ خبر عمران خان کی سابق بیگمات ریحام خان اور جمائمہ خان تک پہنچا دیں، وہ بڑی خوش ہوں گی۔سینئر تجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شریف برادران کی ضمانت سے بہت مایوس ہیں،عمران خان نے ان کودھمکی بھی دی ہے، اگرمیری بات نہ سنی گئی توپھر مجھ سے حکومت نہیں چلتی ۔

 

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *