اسد عمر، شاہ محمود قریشی سمیت کئی وفاقی وزراء کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا، وزراء کو کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کیلئے2ہفتوں کا وقت دے دیا گیا، رپورٹ پیش کرنے کے بعد سوال وجواب کا سیشن بھی ہوگا، وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کے بعد عملی طور پر وزراء کی کارکردگی جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے بعد وزیراعظم آفس سے تمام وزارتوں کوسہ ماہی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی جانب نومبر2018ء میں پیش کردہ اہداف کی روشنی میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ تمام وزارتوں کو سہہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ مرتب کرنے کیلئے 2 ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔

کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ہر وزارت کو30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔رپورٹ پیش کرنے کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔ وزارتوں کو جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ حکومتی اہداف کو یقینی بنانے میں کلیدی کردارادا کرے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اب اپنے بھرپور اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کو تنبیہ کی ہے کہ اپنی کارکردگی درست کرلیں ورنہ وزارت تبدیل کردوں گا یا وزارت سے ہی ہٹا دوں گا۔انہوں نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ تمام وزراء مجھے اپنی اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا کریں۔

وہ اپنے محکموں یا وزارتوں میں جو کچھ بھی کررہے ہیں اس بارے مجھے علم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وزیرکی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوا تواس کوفارغ کردوں گا ، یا اس کی وزارت تبدیل کردوں گا اور اس عمل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔

 

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *