نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں کن لوگوں کو مفت گھرملیں گے؟

لاہور(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فوج اور پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے تمام متعلقہ اضلاع میں شہدا کے خاندانوں کو درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ لودھراں اور رینالہ خورد میں شہدا کی فیملیز کوپچیس پچیس گھر مفت دیے جائیں گے۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بتایا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لودھراں اور رینالہ خورد میں درخواستیں جمع کرانے کے تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے پناہ رش کے باعث آج عوام کی بڑی تعداد آخری روز درخواستیں جمع نہیں کروا سکی، اس لیے عوام کی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، اب وہ پیر کے روز یکم اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حکومت نے فوج اور پولیس کے شہدا کی فیمیلیز کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ اضلاع میں انھیں درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہواہے، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 140 روپے 78 پیسے کا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر نوے پیسے مہنگاہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 142 روپے سے زائد ہو گئی، ڈالر کی قدر میں اضافے سے قرضوں کے حجم میں 53 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، اور اب خبر یہ ہے کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فوج اور پولیس کے شہدا کے خاندانوں کو محدود مفت گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے شہدا کے خاندانوں کو درخواستیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *