تیاریاں شروع : چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 4 اپریل کو کیا بڑا کام کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 4 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور ہوگا۔

سپریم کورٹ میں نئے جج کی تقرری کے لیئے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے 4 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں جج کی نشت خالی تھی۔ اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد امین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ قاضی محمد امین لاہور ہائیکورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں۔

 

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *