دباؤ کام کر گیا: اپوزیشن جیسے کہتی ہے ویسے ہی کر لو تاکہ ہم ۔۔۔ عمران خان نے اپنی کابینہ کو کیا انوکھا حکم جاری کر دیا ؟

اسلام آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پربریفنگ کیلئے بلائے گئے اجلاس کی منسوخی کے بعد ڈیڈ لاک دور کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے دو بارہ شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ د یا ہے ۔

کہ وہ اپو زیشنجما عتوں کی قیادت سے رابطہ کریں اور ان کے اطمینان کے مطا بق بریفنگ کا اہتما م کریں ۔ذ رائع کے مطا بق وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن سے دوبارہ رابطے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ حکومت بنانے کے بعدوزیراعظم کا شہباز شریف سے پہلا براہ راست رابطہ، الیکشن کمیشن ارکان کی نامزدگی کیلئےعمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت بنانے کے بعد پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خط میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے اپنی جانب سے نام تجویز کیے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو قائد حزب اختلاف کے ڈائریکٹر محب علی پھل پوٹو نے وزیراعظم کے سیکرٹری محمد اعظم خان کو جوابی خط ارسال کرکے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیرخارجہ کے دفتر کا 11 مارچ کا خط آئین کی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

اپوزیشن لیڈر آفس کے خط میں موقف اپنایاگیا کہ آپ کا حالیہ خط بھی آئینی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور آئینی آرٹیکلز کی روح کے مطابق نہیں۔الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 215 چار کی خلاف ورزی ہے، اپوزیشن لیڈر کے دفتر سےوزیراعظم آفس بھجوائے جانیوالے خط میں آئین کے آرٹیکل 213 دو اے کا متن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *