لڑکی کا معاملہ ۔۔۔۔ فیصل آباد ، جی سی یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی ؟

فیصل آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک ) لڑکی کوکیوں چھیڑا، طلبہ گتھم گتھاہوگئے۔فیصل آبادکی جی سی یونیورسٹی میں کلچرل فیسٹیول میدانِ جنگ بن گیا۔ لاءڈیپارٹمنٹ کے طلباء، ایک طالبہ کو چھیڑنے پر آپس میں جھگڑپڑے۔ پھر کیا تھا۔ ایک دوسرے کو گالم گلوچ اورماردھاڑ کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ انتظامیہ اورسیکورٹی اہلکاربھی مشتعل طلباء کے سامنے بے بس نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے جمعیت کے کارکنان نے ریلی نکالنے پر شعبہ سوشیالوجی کے طلباء پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا، موبائل فون چھینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے فقدان کے خلاف پنجاب یونیورسٹی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے جامعہ میں ریلی نکالی تو جمعیت کے کارکن بپھر گئے، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی موجودگی میں جمعیت کے کارکنان نے ریلی کے شرکاء پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا.

طالبات کے موبائل فون چھینے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.متاثرہ طلباء کا کہنا تھا کہ ریلی یونیورسٹی انتطامیہ کی اجازت سے نکال رہے تھے، جمعیت کے کارکنان نے حملہ کرکے غنڈہ گردی کا ثبوت دیا، فون پر ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. کچھ ہوا تو زمہ دار جمعیت اور یونیورسٹی انتظامیہ ہوگی.طلباء کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کروائیں گے.

تفصیلات کے مطابق نجاب یونیورسٹی میں بسوں کی کمی کیخلاف پُرامن مظاہرہ کرنیوالے طلباء پرمذہبی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ہلہ بول دیا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور طالبات سے موبائل فون چھین لیے، متاثرہ طلبہ نے واقعہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کی ملی بھگت قرار دے دیا .یونیورسٹی طلبہ نے بسوں کی کمی اور خستہ حالی کیخلاف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور خستہ حالی کیخلاف سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلرآفس تک ریلی نکالنے کی کوشش کی تو جمعیت کے کارکنوں نے راستے میں روک لیا اور اسٹوڈنٹس کو ماراپیٹا پولیس اور یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے .تشدد کا نشانہ بننے والے طلبہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ موجودہ وی سی اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کھلم کھلا ہمدردی اسلامی جمیعت طلبہ کے ساتھ ہے .

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *