کاغذ پر کیا لکھا تھا جو موت کی وجہ بنی؟16سالہ لڑکے کی پر اسرار ہلاکت۔۔!

لاہور (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود واپڈا ٹاؤن میں 16سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر نامعلوم وجہ پر خودکشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق 16 سالہ محمد معاویہ ساتویں جماعت کا طالب علم اور یہاں اپنے چچا کے پاس بغرض تعلیم مقیم تھا ۔

پولیس کے مطابقمحمد معاویہ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی جگہ سے ایک صفحہ ملا ہے۔ جس پرسوری فور محمد معاویہ لکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر خودکشی کا کیس ہے مگر تحقیقات میں دیگر پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ میں اغواء اور بداخلاقی کے بعد قتل ہونے والے بچے کی نعش 5 روز بعد بھی جاری ۔ورثاء نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا گزشتہ روز انصاف کی فراہمی کے لئے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچے کے قتل کا نوٹس لیا تھا مگر پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔ پانچ روز گزرچکے ہیں مگر اب تک بچے کی نعش گندے نالے سے برآمد نہ کی جاسکی ہے جبکہ مرکزی ملزم عمران شاہ بھی آزاد ہے اور پولیس اسے گرفتار کرسکی نہ ان کی شنوائی ہورہی ہے ۔بچے کی والدہ سمیرا رانی کا کہنا ہے کہ ہماری عمران خان سے اپیل ہے کہ بچے کی نعش کی تلاش کے لئے ریسکیو اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

ہم غریب لوگ ہیں۔ اپنے طور پر نعش کی تلاش نہیں کرسکتے۔سبزہ زار کے رہائشی سات سالہ ازان کو اس کے محلے دار عمران شاہ نے اغواء اوربداخلاقی کے بعد قتل کرکے نعش گندے نالے میں پھینک دی تھی۔ بچے کی لاش تاحال نہ مل سکی ہے اور لواحقین لاش کی برآمدگی کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *