متحدہ عرب امارات کا صدارتی محل عوام کیلئے کھول دیا گیا

ابوظہبی میں واقع عرب امارات کا صدارتی محل ’’ قصرالوطن‘‘ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ سفید رنگ کا یہ خوبصورت محل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ داخلے کا ٹکٹ 60 درہم ہے جو آن لائن بھی خریدا جاسکتاہے۔

محل میں جگہ جگہ سیکورٹی اہلکار بطور ’’گائیڈ ‘‘ آپ کی رہنمائی کرنے کیلئے موجود ہیں۔ داخلے کےوقت کسی بھی قسم کی دھاتی اشیا یا زیورات اندر لے جانے کی اجازت نہیں ۔

گائیڈز کے مطابق یہاں ملک کا سب سے بڑا گنبد ہے جس کی اونچائی سات منزلہ عمارت کے مساوی اور چوڑائی سینتیس میٹر ہے۔ گنبد کے چاروں کنارے خوبصورت منعکس کرنے والے آئینوں سے بنائے گئے ہیں جو فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔

محل میں ایک کانفرنس روم ہے جہاں مختلف معاملات پر بحث کے بعد فیصلے کیے جاتے ہیں ، کمرے میں ایک فانوس ہے جو تین لاکھ پچاس ہزار شیشوں کے ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے۔

ایک کمرہ تحائف کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے جہاں فرانس کی جانب سے دیا گیا باز رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محل میں ایک وسیع وعریض جگہ پر لائبریری قائم کی گئی ہے جس میں کتابوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔

Check Also

چین نے ہانگ کانگ کے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

چین نے ہانگ کانگ کے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *