ایک کے بدلے دو ۔۔ سرگودہا میں یونین کونسل کے چیئرمین کے قتل کا ایسا انتقام لیا گیا کہ پورے شہر میں خوف کی لہر دوڑ  

سرگودھا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں طالب علم سمیت 2افراد کو گولیوں سے بھون دیا گیا ، قتل کی لرزہ خیز واردات نے علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مرنے والے بدنصیب افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سیٹلائٹ ٹائون میں رحمۃ للعالمین پارک کے نزدیک ڈی بلاک سیٹلائٹ ٹائون کا رہائشی ریاض احمد چیمہ اپنی گاڑی نمبری بی ٹی 1495پر جارہا تھا کہ ٹیوٹا کرولا کار نمبری 569پر آنے والے 4مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں ریاض چیمہ اور ایک 20سالہ نوجوان طالب علم غلام محی الدین فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے، قتل کی اس سنگین واردات پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واردات کچھ عرصہ قبل نواحی علاقہ میں چیمہ گروپ کی جانب سے یوسی چیئرمین اکرم گجر کے قتل کا شاخسانہ ہے، پولیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کرکے حملہ آور ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اٹک(مانیٹر نگ ڈیسک)اٹک میں امریکا پلٹ ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول ڈاکٹر افتخار کی زمینوں کی دیکھ بھال کرنے والا شخص ہی ان کے قتل میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر افتخار چند روز پہلے امریکا سے وطن واپس آئے تھے اور اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں رہائش پذیر تھے، اپنے ایک دوست ڈاکٹر عزیز کے ہمراہ اٹک کے علاقے گلی جہانگیر میں اپنی جائیداد پر کام کرانے گئے مگر واپس نہ آئے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر افتخار زمین بیچنا چاہتے تھے، ملزم فضل حق نے کوشش کی کہ زمین اپنے نام کرالے، ملزم نے کاغذات پر ڈاکٹر سے دستخط بھی کروالئے تھے جس کے بعد اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کوان کے ساتھی سمیت قتل کردیا۔پولیس کہنا ہے کہ گزشتہ روز مرکزی ملزم فضل حق نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر افتخار اور ڈاکٹر عزیز طاہر کو اس نے قتل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر افتخار اور ان کے ساتھی ڈاکٹر کے اغوا برائے تاوان کی جھوٹی کہانی بھی گھڑی، ملزمان کا موبائل فون ڈیٹا بھی ان کا جرم ثابت کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر دونوں لاشیں فارم ہاؤس کے جوہڑ سے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *