پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، کراچی میں زیر سمندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہورہا ہے۔

یہ بات انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملے گی، ماہرین معدنیات کراچی میں زیر سمندر تیل اور گیس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امید ہے تین ہفتوں کے بعد تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو جائے گا اور ہم قوم کو خوشخبری دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ قوم بھی اس کی کامیابی کئیے  دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے این آر او کے حوالے سے کہا کہ کسی ڈاکو کو نہیں چھوڑا جائے گا کوئی بلیک میلنگ نہیں چلے گی اور نہ ہی کسی کو کوئی این آر او ملے گا، نواز برادران گزشتہ تیس سال سے ملک پر حکومت کرتے رہے لیکن وہ آج تک ایسا اسپتال نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔

Check Also

چوری، ڈکیتی سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈی جی رینجرز نے بڑے کام کی بات کہہ دی،90فیصد وارداتیں کیسے کی جاتی ہے۔۔۔؟

کراچی (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *