منڈی بہاؤالدین:ضلع کونسل اجلاس،بجٹ،فنڈز اور علاقہ کے مسائل زیر بحث

منڈی بہاؤالدین (موسیٰ نقی نمائندہ پی پی این )ضلع کونسل اجلاس،بجٹ،فنڈز اور علاقہ کے مسائل زیر بحث۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں ضلع کونسل کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں بجٹ فنڈز علاقہ کے مسائل زیر بحث آئے۔ہاؤس آف ممبرزنے مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور قرارداد یں پیش کی ۔جس میں چیئرمین یوسی چک رائب ناصر عباس تارڑ نے منڈی بہاؤالدین کے ست سراہ روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے کا مسلہ پیش کیا اور کہاں کہ اس چوک میں نصب گھوڑے کا مجسمہ پورے شہر کی ٹریفک بلاک کرنے کا ذمہ دار ہے اسے ہٹایا جائے اس کے علاوہ بے جاہ سپیڈ بریکرز اور ہاؤس ممبران کی غیر حاضریوں پر خاصی بحث و تکرار کی۔چیئرمین یوسی واسو محمد ارشد للہ نے کمیٹیا ں بنانے کی طرف توجہ دلائی تو ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری غلام حسین بوسال نے کہا کہ کمیٹیاں بن چکی ہے اور ممبران کا اعلان بھی کردیا۔

مزید محمد ارشد للہ نے کہاکہ میں نے کئی بار واسو مائنر کی قرارداد پیش کی آج تک منظور نہ ہوسکی ۔جس پر ڈسٹرکٹ چیئرمین نے واسو مائنر کی منظوری دیدی۔علاوہ ازیں ہاؤس میں موجود تمام ممبران نے علاقہ کے مختلف مسائل پر بحث کی ۔ہاؤس آف ممبران کا حکومت سے مطالبہ کہ انہیں فنڈز مہیا کئے جائے تاکہ تمام یونین کونسلز میں روکا ہوا ترقیاتی کام بحال ہو سکے ۔

پاکستان پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین چوہدری غلا م حسین بوسال نے کہا کہ یہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ ابھی تک مسائل جوں کے توں ہیں اور حکومتی ادارے بھی کچھوے کی چال چل رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ممبران اور علاقہ مکینوں کے مسائل ابھی تک حل نہیں ہو سکے۔اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ کم ازکم فنڈز جاری کردے۔تاکہ ڈولیپمنٹس کا کام مکمل ہو سکے ۔

 

 

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *