منڈی بہاؤالدین:اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ہم ملک گیر شدید احتجاج کریں گے،کسان بورڑ

منڈی بہاؤالدین (موسیٰ نقی نمائندہ پی پی این ) پنجاب بھر میں جعلی زرعی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ جعلی زنک بنانے اور ان کی سرپرستی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے وعدے کے مطابق 3 دن کے اندر مافیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی تو سڑکوں پر آکر احتجاج اور دھرنا دیں گے ۔ محکمہ ریونیو اور زراعت میں کرپٹ افسران کا قبضہ ہے ۔ مافیا اور جرائم کے خاتمہ کیلئے ان افسران کو ضلع بدر کرنا ضروری ہوچکا ہے ۔ لینڈ ریکارڈ سنٹروں پر عوام کو دی جانے والی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ گندم کیلئے بار دانہ 10 بوری فی ایکڑ اور رقبہ کی حد بھی ختم کی جائے ۔ بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان کے کسان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔ حالیہ ژالہ باری سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

چوک کنگ روڈ پر منعقدہ کسان کنونشن میں مرکزی صدر کسان بورڈ پاکستان نثار احمد ایڈووکیٹ‘ محمد ریاض فاروق ساہی ‘ محمد ریاض وڑائچ‘ صالح محمد رانجھا ‘ نصر گوندل باکھوآنہ ‘ ناصر عباس تارڑ‘ محمد اشرف ذیلدار‘ امیر جماعت اسلامی ضلع رانا محمد اعظم ‘ محمد اکرم گوندل ‘ حاجی بابو بشیر احمد‘ ممتاز سپراء ‘ حافظ معظم محمود گوندل ‘ ڈاکٹر ظفر زیدی ‘ ظفر حیات کوروٹانہ اور دیگر مقررین کا خطاب‘ انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ نے آج کنونشن کے بعد روڈ بلاک کرکے دھرنا دینا تھا مگر گزشتہ رات ضلعی انتظامیہ جس میں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر اور ڈی پی او ناصر خاں سیال کے ساتھ ہونے والی اہم میٹنگ میں ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر دھرنے کا پروگرام فی الوقت موخر کردیا ہے ۔

اگر اب بھی ہمارے مطالبات پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب نے توجہ نہ دی تو اگلے مرحلے میں صوبہ بھر کے کسانوں کو سڑکوں پرآنے کی کال دی جائے گی ۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات ذاتی نہیں بلکہ کاشتکار طبقے کی بہبود کی خاطر ہیں ۔ ڈرنا جھکنا بکنا ہمارے خون میں شامل نہیں ۔

کسان بورڈ کے خلاف خود ساختہ خبریں لگوانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی سوہاوہ بولانی محمد اقبال باکھوآنہ ‘ چیئرمین یوسی واسو محمد ارشد للِہ ‘ چیئرمین یوسی شہیدانوالی ارشد اقبال وڑائچ ‘ چیئرمین احمدبخش ذیلدار‘ چیئرمین کوٹ ہست خاں محمد اکرام اللہ رانجھا ‘ چیئرمین یوسی سوہاوہ دلوآنہ محمد یار نمبردار کے علاوہ عقیل ریاض وڑائچ ایڈووکیٹ‘ فیاض احمد گوندل ایڈووکیٹ‘ شاہد عمران کوروٹانہ ایڈووکیٹ‘ جاوید گوندل ایڈووکیٹ‘ مظہر گوندل ایڈووکیٹ‘ شہباز احمد گوندل ایڈووکیٹ‘ محمد عنصر ایڈووکیٹ ‘ راجہ کامران ایڈووکیٹ ‘ آفتاب احمد وڑائچ ایڈووکیٹ‘ قمر عباس علوآنہ ایڈووکیٹ‘ محمد رفیق ساہی ‘ اعجاز گوندل باکھوآنہ ‘ خرم شہزاد رانجھا‘ مظہر اقبال رانجھا ‘ جہانگیر عباس‘ ذوالفقار احمد علوآنہ ‘ افضال احمد گوندل باکھوآنہ ‘ ارشد اقبال نورکا ‘ میاں عابد عمران چدھڑ کے علاوہ ضلع بھر کی کاشتکار تنظیمیں ‘ سیاسی وسماجی تنظیموں کے علاوہ کاشتکار اور مزدور برادری نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

 

Check Also

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *