بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ۔۔خریت دریافت کی یا پھر حکومت بیمار کرنے کا منصوبہ۔؟؟؟

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات جاری ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے، اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلاول کے ہمراہ قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کریں گے۔

واضح رہےکہ بلاول بھٹو کی جانب سے ہفتے کو محکمہ داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت طلب کی گئی تھی اور اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *