مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا؟

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا؟۔

لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جب حکومت سنبھالی تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ بجلی کے منصوبے کیسے لگائیں گے تاہم چین نے ہمارا ہاتھ تھاما اور آج سی پیک منصوبوں کو متنازع بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے بننے والا اورنج لائن ٹرین کا سپریم کورٹ نے بھی اعتراف کیا ہے اور اسے لاہور والوں کے لیے تحفہ قرار دیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’نوازشریف نے ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو مکمل کیا تھا، محسنوں کو بھول جانے والی قومیں ترقی نہیں کرتیں‘۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا؟، تجارت شروع ہوگی تو ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر کی قدر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، قوم کو سبز باغ نہ دکھائیں، اس سے قوم کا دل ٹوٹتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، معاشی ایجنڈا طے کرنے میں دیر ہوئی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ میں مل کر معاشی ترجیحات طے کرنے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کا پیٹ یا زخم نہیں بھریں گے، ہمیں مل کر ملک کا سوچنا چاہیے‘۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جب بھی چیلنج کیا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور ابھی بھی بھارت کا جنگی جنون تھما نہیں، خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ محاذ آرائی نہ ہو‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کوہمیشہ تمام چیلنجزمیں سرخروکیا ہے اور آگے بھی کرے گا‘۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *