منڈی بہاؤالدین:تصور حسین تارڑ اور اظہر حسین تارڑ کی طرف سے عبدالرحمن گوندل کے اعزاز میں ظہرانہ

منڈی بہاؤالدین (پی پی این) تصور حسین تارڑ اور اظہر حسین تارڑ کی طرف سے عبدالرحمن گوندل کے اعزاز میں ظہرانہ ۔

تصور حسین تارڑ اور اظہر حسین تارڑ کی طرف سے عبدالرحمن گوندل کے اعزاز میں ڈیرہ لالیکا پر ظہرانہ دیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین یو سی 80چک رائب ناصر عباس تارڑ،اعظم گوندل ،ریاض گوندل،مختار احمد تارڑ،بلال ،حاجی سونی خان،حاجی باطی خان،غلام شبیر تارڑ،عرفان تارڑ،انس تارڑ اور رامیش موجود تھے۔

عبدالرحمن گوندل نے کہاں کہ میں تصور حسین تارڑ اور اظہر حسین تارڑکا بہت مشکور ہوں جنہوں نے پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے کہاکہ اس طرح کی دعوتوں سے ایک دوسرے میں قربتیں بڑھتی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارہ پیدا ہوتا ہےاور اس طرح کی بیٹھکوں سے اصلاح کے کئی راستے نکلتے ہیں جو معاشرے کی بہتری کیلئے بہت اہم ہیں۔ اس موقع پر تصور حسین تارڑ نے کہا کہ جدید دور میں جہاں ہر کوئی آگے بڑھنے کی کوشش میں لگا ہے وہاں اس طرح کی دعوتیں اور ملن ملاپ اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ابھی بھی معاشرے میں انسانیت اور محبت موجود ہے۔اس موقع پر اظہر حسین تارڑ نے کہا کہ اس طرح کی دعوتوں سے جنریشن گیپ ختم ہوتا ہے جس کی وجہ سے نوجوان اپنے بڑوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور بڑوں کی بھی اپنے چھوٹوں سے بے تکلفی پیدا ہوتی ہے۔

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *