منڈی بہاؤالدین: ڈسڑکٹ آفیسر ویلفئیر کے زیر صدارت ماحولیاتی آلودگی اور صفائی مہم کے حوالے سے ضلع کی تمام NGOs کی میٹنگ

منڈی بہاؤالدین(موسیٰ نقی نمائندہ پی پی این)ماحولیاتی آلودگی اور منڈی بہاوالدین میں صفائی مہم کے حوالے سے ضلع کی تمام NGOs کی میٹنگ زیر صدارت ڈسڑکٹ آفیسر ویلفئیرعاطف علی وڑائچ منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں ضلع منڈی بہاوالدین کی تمام این جی اویز کے اعلی عہداران نے شرکت کی اور NGOs کی طرف سے شجرکاری مہم اور صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں گرین اینڈ کلین پاکستان کو زیر بحث لایا گیا۔

اجلاس میں ضلع بھر کی تمام NGOs کے پریزیڈنٹ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ، پریزیڈنٹ حقوق انسانی سوسائٹی اعجاز احمد جنجوعہ، پریزیڈنٹ وسیلہ ویلفئیر پاہڑیانوالی محمد عظمت وڑائچ، پریزیڈنٹ المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی محمد اقبال گوندل،احساس ویلفئر سوسائٹی منڈی بہاؤالدین،لائنز کلب منڈی بہاؤالدین،انجمن اصلاح منڈی بہاؤالدین،شاتک اجتماعی کونسل منڈی بہاؤالدین،پبلک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن منڈی بہاؤالدین،انجمن فلاح مریضہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ ہم سب ناصرف منڈی بہاؤالدین بلکہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانے کا عہد کرتے ہیں ۔جس سے ہم اور ہماری آنےوالی نسلیں ماحولیاتی آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گی۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *