منڈی بہاؤالدین:اعظم گوندل کے صاحبزادے عبدالرحمن رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

منڈی بہاؤالدین(موسیٰ نقی نمائندہ پی پی این)اعظم گوندل کے صاحبزادے عبدالرحمن کی بارات میں علاقہ کی معزز شخصیات سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت۔

اعظم گوندل کے صاحبزادے عبدالرحمن کی بارات میں سی ای او پاکستا ن پبلک نیوز ناصر عباس تارڑ،چیئرمین یوسی واسو محمد ارشد للہ ،محمد نظیر گوندل ،محمد ریاض گوندل،غلام عباس گوندل،امتیاز احمد گوندل،ذوالفقار احمد گوندل،یار محمد ،ممتاز احمد بوسال،محمد سرور گوندل،ڈاکٹر گلزار احمد گوندل ،محسن اعظم گوندل ،حسن گلزار گوندل ،چوہدری سرور حسین ،چوہدری مدثر،چوہدری راجہ نعیم،چوہدری فیصل امتیازاور فرانس ،اٹلی ،یو اے ای سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں سمیت رشتہ داراور دوست احباب نے شرکت کی۔
بارات کو تمام مہمان بڑی دھوم دھام کے ساتھ لیکر گئے ۔دولہا پر خوب بیلے دی گئی اور باراتیوں نے پیسوں کی بارش کردی۔

دوستوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑا ڈالا۔رسم نکاح کے بعد دولہا کو سب نے گلے لگایااورشادی کی مبارکباد دی ۔تمام معزز مہمانوں نے دولہا کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دعائیں دی اور تحائف پیش کئے ۔دولہا نے تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا میری خوشی میں شریک ہونا میرے لئے قابل فخر اور باعث مسر ت ہے۔

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *