منڈی بہاؤالدین:تاریخ ساز دوسرا سالانہ چوٹ دھیراں سپورٹس میلہ زیر سرپرستی ناصر عباس تارڑ بمقام چک رائب منعقد

منڈی بہاؤالدین (پی پی این) منڈی بہاؤالدین کا تاریخ ساز دوسرا سالانہ چوٹ دھیراں سپورٹس میلہ زیر سر پرستی ناصر عباس تارڑ چیئرمین یو سی 80 چک رائب میں منعقد ہوا۔منڈی بہاؤالدین میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ناصر عباس تارڑ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔

ناصر عباس تارڑ روایتی نہیں فلاحی سیاست کے قائل ہیں۔انہوں نے اپنی شخصیت کو لوگوں کے لئے روشنی اور مسرت کا ذریعہ بنایا۔دوسراں سالانہ چوٹ دھیراں سپورٹس میلہ نے منڈی بہاؤالدین کے کھیل کے میدان آباد کر دیئے اور نوجوانوں کو پھر سے میدان میں اتاردیا ہے۔گزشتہ سا ل اس سپورٹس میلے کو منڈی بہاؤالدین کی تاریخ میں پہلی بار لگایا گیا۔2019میں منڈی بہاؤالدین ہی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو شدت سے اس میلے کا انتظار تھا۔

جس میں نوجوانوں کواپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ۔2019کا دوسرا سالانہ چوٹ دھیراں سپورٹس میلہ پچھلے سال سے کئی زیادہ وسیع اور احسن تھا ۔جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیئے گئے ۔پاکستان بھر سے مختلف ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کھیلوں میں نیزہ بازی،تمانچے دار کبڈی ،دائرہ کبڈی،کشتی،کرکٹ،ریس ،جمناسٹک،گھوڑا ڈانس اور والی بال جیسے کھیل کھیلے گئے ۔ناصر عباس تارڑ نے جیتنے والے کھلاڑیو ں میں شیلڈز ،سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیئے ۔

میلے میں چئیرمین یونین کونسل واسومحمد ارشد للہ ، چئیرمین یونین کونسل ڈفر خالد محمود سیال،چیئرمین یونین کونسل شیرے وال اکرام اللہ رانجھا، امیر حسن رانجھا، شفاقت حیات رانجھا،محمد عاصم گوندل پنڈ مکو،راجہ محمد ظہیر آف کوٹ احمد خان،چوہدری رضوان گوندل آف پنڈ مکو،حاجی محمد ریاض،علی شاہ،شبیع الحسن،محمد اسلم چوٹ دھیراں،محمد طارق نتھیانہ،آصف نوید نتھیانہ،ارقم گوندل ،بیرسٹر اختر گوندل،انسپکٹر موٹر وے پولیس نصر گوندل، حسن سیال،محمد عرفان تارڑ اور تارڑ براداران سمیت علاقہکی سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستان بھر سے لوگوں نے نے میلے میں شرکت کر کے میلے کی رونق کو بڑھایا۔میلے کے اناؤنسرز مرزا مختار احمد بوسالوی،ابرار ہیرااور غلام حسین حیدری تھے ۔بعدازاں میلے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔پہلے دن تمانچے دار کبڈی ،دائرہ کبڈی،کشتی،کرکٹ،ریس ،جمناسٹک،گھوڑا ڈانس اور والی بال ،جبکہ دوسرے دن نیزہ بازی کے مقابلے کروائے گئے۔

نیزہ بازی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ون ڈے نیزہ بازی زیر نگرانی الرحمن محمدیہ ٹینٹ پیگنگ کلب آف پنڈ مکو جبکہ زیر سرپرستی چیئرمین یو سی چیک رائب ناصر عباس تارڑ کے کروایا گیا۔شائقین کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ناصر عباس تارڑ کا اقدام قابل تعریف ہے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ منڈی بہاؤالدین کی تاریخ میں پہلی بار ایسے سپورٹس میلے منعقد کیئے جارہے ہیں جن کا سہرا ناصر عباس تارڑ کے سر جاتا ہے ۔

میلے کی تصویری جھلکیاں

دوسراسالانہ چوٹ دھیراں سپورٹس میلے کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

میلے میں ملکوال کے ایک نجی سکول کے بچوں کی پریڈ پرفارمنس کی تصویری جھلکیاں۔

نیزہ بازی کے مقابلے کی چند تصویری جھلکیاں۔

کشتی کے مقابلے کی تصویری جھلکیاں۔

ننھے بچوں کی ریس کی تصویری جھلکیاں۔

 جمناسٹک چیمپیئن بچے کی تصویری جھلکیاں۔

تمانچے دار کبڈی کی چند تصویری جھلکیاں۔

دائرہ کبڈی کی تصویری جھلکیاں۔

100میٹر ریس کی  تصویری جھلکیاں۔

والی بال کی تصویری جھلکیاں۔

افتخار احمد سعید (اینکر پرسن پاکستان پبلک نیوز)۔
رباب نقوی (اینکر پرسن پاکستان پبلک نیوز)۔

کرکٹ کی چند تصویری جھلکیاں۔

گھوڑا ڈانس کی چند تصویری جھلکیاں۔

 

 

 

 

 

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *