سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے ماہرین کی مدد لے رہے ہیں، یکم جنوری کو کانفرنس میں ماہرین سے رائے لی گئی، اگر منصوبہ بندی کے بغیر کارروائی کی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے لہٰذا منصوبہ بندی اور کارروائی کیلئے مہلت دی جائے۔

اس دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی آپریشن کیلئے مزید 8 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

دورانِ سماعت عدالت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا اور چیف سیکریٹری سندھ کو آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *