نیب افسران کی گرفتاری کیلئے چیئرمین نیب کی پیشگی اجازت لازمی قرار

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب کی پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نیب کے ریجنل دفاتر گریڈ 17 سے گریڈ 19 کے افسران کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین نیب سے منظوری لیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری افسران کی گرفتاری سے متعلق نیب کے تمام ریجنل دفاتر کو نوٹیفکیشن کے ذریعے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *