’بھارت کا پنجاب میں مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر کہنا حقائق کے منافی قرار‘

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے مدرسے کو جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ ہوا اور اس سلسلے میں ہی حکومت نے گزشتہ روز کچھ اقدامات اٹھائے اور مزید بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے کے تحت بہاولپور میں میں ایک مدرسے کا انتظام پنجاب حکومت نے اپنے قبضے میں لیا، اس مدرسے پر بھارت پروپیگنڈا کررہا تھا کہ یہ جیش محمد کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس مدرسے میں تقریباً 700 طالب علم تدریس کے عمل میں مصروف ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کا مقبوضہ کشمیر کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *