بیوقوفوں کی طرح پاکستان میں چھلانگ نہیں لگاؤں گا: پرویز مشرف

دبئی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرِ پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہےکہ وہ پاکستان ضرور جائیں گے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ نہیں لگائیں گے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ مجھے ایسی بیماری ہوگئی کہ میں ہل نہیں سکتا، مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی ختم نہیں ہوئی بلکہ ری آرگنائز ہورہی ہے، ہدایت خیشگی اب پارٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی موجودہ حکومت کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، ہماری دلچسپی زرداری اور نوازشریف کو سیاست سے باہر کرنا ہے، انہوں نے پاکستان کو تباہ کیا، اب پاکستان میں تیسری سیاسی قوت آچکی ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان واپسی کے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ کیسے ہوسکتا ہےکہ پاکستان نہ جاؤں، پاکستان میرا ملک ہے لیکن بیوقوفوں کی طرح چھلانگ مار کرنہیں جاؤں گا، میری نظر میں اس وقت پاکستان میں سیاسی ماحول اچھا ہے اور میرے جانے کو سپورٹ کرتا ہے، موجودہ حکومت کی آدھی کابینہ تو وہی ہے جو میرے دور حکومت میں تھی۔

اسرائیل سے تعلقات اچھے ہوسکتے ہیں: سابق صدر

سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل پاکستان کو ایک بہت طاقتور مسلم ملک سمجھتا ہے اور پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے تو اس کا اثر پوری مسلم امہ پر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تھوڑی سی بھی کوشش کریں تو اسرائیل سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، میں نے پاکستان اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کو ترکی میں ملوایا تھا، میں نے ترک صدر کو فون کرکے کہا کہ میرا ارادہ ہے پاکستانی وزیرخارجہ ترکی میں اسرائیل سے مل لیں، اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے ایک دن میں ہی جواب آگیا اور انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی وزرائے خارجہ مل سکتے ہیں، میں نے خورشید محمود قصوری کو اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے ترکی بھیجا تھا

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *