منڈی بہاؤالدین:چوہدری شہباز گجر کے چچا زاد بھائی ذین سرور کی دعوت ولیمہ میں ناصر عباس تارڑ کی شرکت

منڈی بہاؤالدین(پی پی این)چوہدری شہباز گجر کسانہ آ ف کوٹلہ کے چچا زاد بھائی ذین سرور کی دعوت ولیمہ میں معزز شخصیات نے شرکت کی ۔

چوہدری شہباز گجر کسانہ آ ف کوٹلہ کے چچا زاد بھائی ذین سرور کی دعوت ولیمہ میں سی ای او پاکستان پبلک نیوز ناصر عباس تارڑ ،چیئر مین یوسی ماچھی وال چوہدری محمد نواز ،آصف رضا کوٹلہ ،مرعوب حسین گجر ،حاجی مظہر اقبال،کیپٹن محمد ولائیت ،عارف طارق لوہار سمیت معززین علاقہ کی شرکت ۔چوہدری شہباز گجر کسانہ آ ف کوٹلہ نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ناصر عباس تارڑ کی تشریف آور ی ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ناصر عباس تارڑ اور آنے والے مہمانوں نے دلہے کو تحائف دیئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور لمبی اور خوشگوار زندگی کی دعائیں دیں۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *