حافظ آباد: پولیس مقابلہ،2 گرفتار،2 ملزمان فرار،سرچ آپریشن جاری

حافظ آباد (پی پی این) نواحی گاؤں گھیلوکی کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی ملزم سمیت 2 گرفتار، 2 ملزمان فرار۔داخلی و خارجی راستے بند ،سرچ آپریشن جاری ۔

تھانہ سکھیکی منڈی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے مخبر کی اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔دوموٹر سائیکلوں پر سوار4 ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے عشرت عرف عشرو زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جسے بعدمیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔زخمی ملزم عشرت عرف عشرو سنگین جرائم کے 12 مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے۔عشرت تھانہ سکھیکی منڈی پولیس کو ڈکیتی، راہزنی جیسے سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم گلزار کے خلاف 5 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ علی پور چھٹہ میں درج ہے۔فرار ہو نے والے ملزمان بھی تھانہ سکھیکی منڈی پولیس کو ڈکیتی، راہزنی کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

Check Also

 مظفرگڑھ:وفاقی وزیر ریلوے کے پانچ منٹ کے دورہ سے ویران اور کھنڈر ریلوے سٹیشن کی قسمت جاگ گئی

 مظفرگڑھ (پی پی این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پانچ منٹ کے دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *