کراچی میں گیس کا بحران جاری، گھریلو صارفین اور مسافر شدید پریشان

کراچی: شہر میں گیس کا بحران جاری ہے جس کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہر میں اولڈ سٹی ایریا سمیت کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے۔

گیس کے بحران کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر نہ ہونے کے برابر ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سی این جی اسٹیشنز کا شیڈول تبدیل

دوسری جانب سوئی سدرن نے اگلے ہفتے کے لیے صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق اگلے ہفتے پیر، بدھ اور جمعہ سی این جی کھلی رہے گی جب کہ منگل، جمعرات اور ہفتہ بند رہے گی۔

سی این جی پمپس مالکان نے سندھ حکومت سے گیس کی سپلائی میں 200 ملین مکعب فٹ اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *