تحصیل کوٹ ادو:ایک اور حوا کی بیٹی درندوں کی حوس کا نشانہ بن گئی

تحصیل کوٹ ادو(محمد عثمان خان نمائندہ پی پی این)  ایک اور حوا کی بیٹی درندوں کی حوس کا نشانہ بن گئی۔ دائرہ دین پناہ شادی شدہ خاتون کو 4 افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ایک ماہ بعد خاتون گھر پہنچ گئی ملزمان زیادتی کے بعد برہنہ تصویریں بھی بناتے رہے ۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ دائرہ دین پناہ ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو تھانے کے سامنے بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گی ۔ 28 سالا لڑکی فوزیہ نورین کو علاقے کے اوباش نعیم موہانہ نے دیگر 3افراد کے ہمراہ رات کے وقت اسلحہ کے زور پر اغواء کیا 25 روز تک نامعلوم جگہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔مزاحمت پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دیتے اور برہنہ حالت میں تصویریں بنا کر بلیک میل کرتے رہے لڑکی کی خود کشی کی کوشش پر ملزمان لڑکی کو اس شرط پر دارامان میں چھوڑ گئے کہ ان کے خلاف وہ کوئی کاروئی نہ کرے لڑکی نے دارامان پہنچ کر والدین کو فون پر بتایا تو لڑکی کو والدین گھر لے آئے پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گی۔

Check Also

 مظفرگڑھ:وفاقی وزیر ریلوے کے پانچ منٹ کے دورہ سے ویران اور کھنڈر ریلوے سٹیشن کی قسمت جاگ گئی

 مظفرگڑھ (پی پی این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پانچ منٹ کے دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *