منڈی بہاؤالدین:محلہ شفقت آباد چوروں کا پسندیدہ محلہ بن گیا،مختلف وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، عوام پریشان

منڈی بہاؤالدین(اسماعیل شاد نمائندہ پی پی این)محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤالدین میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں سے محلہ شفقت آباد کہ لوگ پریشان۔

ضلع پولیس انتظامیہ خاموش، محلہ شفقت آباد تھانہ سول لائن،تھانہ سٹی کہ علاقہ میں تین چوری کی وارداتیں،عوام پریشان،ہر روز شہر میں چوری کی وارداتوں ڈکیتی کی وارداتوں ریکارڈ کا اضافہ ہو رہا ہے،جو ضلعی پولیس پر سوالیہ نشان ہے،گزشتہ روز محلہ شفقت آباد میں ایک ہی رات چوری کی وارداتوں نے عوام کو خوف و حراس میں مبتلا کردیا ہے، پہلی چوری محمد اکرم گلی نمبر 7 محلہ شفقت آباد، گھر میں گھس گئے، دوسری چوری طاہر اقبال گلی نمبر 9 محلہ شفقت آباد، تیسری چوری عنایت قریشی گلی نمبر4محلہ شفقت آباد، گھر میں چور گھس گئے،قیمتی سامان چرا کر رفو چکر ہوگئے۔اہل علاقہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *