میانوالی کو تعلیم اور صحت کے حوالےسے ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے،ایم این اے امجد علی خان

اسلام آباد (پی پی این) میانوالی کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے ماڈل ڈسٹرکٹ بنانے کیلئے ایم این اے امجد علی خان رہنماء پی ٹی آئی کی خواہش پر ڈائیریکٹر جنرل بورڑ آف انوسٹمنٹ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس میٹنگ میں سی ای او پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ ناصر عباس تارڑ ،سی ای او میرا چاند ٹرسٹ سرفراز بھٹی ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر عظمیٰ عمر،جنید خان،ظفر قادر اور فیڈرل سیکرٹری سلیم رانجھا بھی موجود تھے ۔ تعلیم کے حوالے سے تمام ٹرسٹ کے چیئرمینز نے میانوالی کو ماڈل ڈسٹرکٹ بنانے کا عزم کیا ہے۔جس میں دی رائزنگ جنریشن ،میرا چاند طرف سے ایک ایک برانچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تعلیم کے علاوہ صحت کو بھی اہمیت دیتے ہوئے ناصر عباس تار ڑ نے میانوالی میں آنکھوں کا فری علاج کرنے کیلئے میگا کیمپ لگانے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا یہ عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ کڑی سے کڑی ملے اور ہم تعلیمی اہداف کو حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے حکومت کے ساتھ ساتھ ہمیں انفرادی طور پر بھی اپنے حصے کی شمع جلانی چاہیے تاکہ تعلیم کی روشنی دور دور تک پہنچے ۔ سی ای او میرا چاند ٹرسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم دنیا سے تعلیم اور صحت کے معاملے میں بہت پیچھے ہیں اور ہمیں دن رات خلوص دل سے محنت کر کے تعلیم اور صحت کے میعار کو بہتر کرنا ہے تاکہ موجودہ اور آنے والی نسل معاشرے میں بہترین کردار ادا کر سکے۔

ظفر قادر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلمی مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن ان پر آنکھیں بند کر لینا تباہی کا سبب ہے،اسلئے ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے تا کہ تعلیم اور صحت کا معیار بلند ہو۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *