منڈی بہاوالدین:چوری کی وارداتوں میں اضافہ،چور گیس میٹر لے اڑا

منڈی بہاوالدین (خرم شہزاد نمائندہ پی پی این) تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ شفقت آ باد میں چوری کی واردات چور تقریباً صبح پانچ بجے کے قریب آیا اور گلی میں لگا میٹر اتار کر رفو چکر ہو گیا۔

حاجی مظہر حسین کے گھر والے جب روزمرہ روٹین کے مطابق بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے ناشتہ تیار کرنے لگے تو چولہا جلایا تو گیس نہیں تھی جب گلی میں دیکھا تو میٹر نہیں تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے کس طرح مہارت سے میٹر کو اتار ا حاجی مظہر نے متعلقہ تھانہ سٹی میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

اس چوری کی واردات سے کچھ عرصہ قبل 2015 میں حاجی مظہر اپنی کار سے بھی محرم ہو چکے ہیں (چوری ہو چکی ہے) حاجی مظہر کا کہنا ہے کہ میں ایک مزدور آدمی ہوں میری محنت کی کمائی چور لوٹ کر لے جا رہے ہیں میری دار رسی کی جائے اور میری گاڑی اور میٹر چور کو گرفتار کیا جائے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *