کراچی: مطالبہ تسلیم کیے جانے کے بعد بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز جاری

کراچی: سندھ حکومت کی جانب الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کے باوجود صوبے میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےمطابق گزشتہ روز حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے اور مطالبات کی منظوری کے لیے سیکریٹری صحت نے وعدہ کیا تھا لیکن محکمہ صحت کی جانب سے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہےکہ حکومت جائز مطالبات منظور نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث آج تیسرے روز بھی سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جس سے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے جس کے تحت مختلف گریڈز میں اضافہ 25 ہزار سے 75 ہزار تک کیا گیا ہے۔

مطالبات کی منظوری کے بعد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈاکٹروں سے مریضوں کی تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *