چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: (پی پی نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کے حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا، پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری نثارکی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چودھری نثار، الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *