حنیف عباسی کی طبعیت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور: (پی پی نیوز) لاہور کی کیمپ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے رہنما حینف عباسی کو طبعیت مزید خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق حنیف عباسی کو کیمپ جیل لاہور سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ حینف عباسی کی طبیعت گزشتہ کئی دنوں سے خراب تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حینف عباسی کی دل کی ایک شرین بند ہے۔ حینف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کسی اور جیل منتقل ہونے کی درخواست کی۔

حنیف عباسی کی جانب سے پنجاب حکومت کو دی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انہیں اس جیل میں منتقل کیا جائے جہاں طبی سہولتیں میسر ہوں یا ہسپتال پہنچنا ممکن ہو۔

پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد حنیف عباسی کو گزشتہ سال اکتوبر میں اٹک جیل سے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *