سانحہ ساہیوال کو 10 دن گزر گئے، مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے

لاہور: (پی پی نیوز) سانحہ ساہیوال کو 10 دن گزر گئے، مگر مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے، تحقیقات سست روی کا شکار جبکہ فرانزک ایجنسی ادھورے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات مکمل کرنے سے قاصر ہے۔

فرانزک سائنس ایجنسی ذرائع کے مطابق جن رائفلوں سے گولیاں ماری گئیں وہ اب تک نہیں ملیں، رائفلیں نہ ملنے تک تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوسکے گی، فرانزک سائنس ایجنسی کو سی ٹی ڈی کی جانب سے 8 دستی بم اور 2 خودکش جیکٹس ملی ہیں، یہ اسلحہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارے گئے دہشتگردوں سے برآمد ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق جو شواہد دیئے گئے ان پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔

یاد رہے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی، جس کے مطابق 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس سے اس کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں بھی گولیاں لگیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیلہ کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایک گولی سر میں لگی۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *