منڈی بہاؤالدین:عمران خان اور اسکی کابینہ کو حکومتی معاملات کا تجربہ ہی نہیں، ممتاز احمد تارڑ

منڈی بہاؤالدین(موسیٰ نقی نمائندہ پی پی این)رہنما ء مسلم لیگ ن و سابق وزیر ممتاز احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور اسکی کابینہ کو حکومتی معاملات کا تجربہ ہی نہیں ہے جس سے ملک کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔

رہنما ء مسلم لیگ ن و سابق وزیر ممتاز احمد تارڑ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مقبول جماعت بن چکی ہے ۔اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ہی حکومت بنے گی ۔ممتاز تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت تو مل گئی مگر ان کو نہ تو کوئی تجربہ ہے اور نہ ان کی کوئی تیاری تھی جس کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا ہے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *