منڈی بہاؤالدین:بیرون ملک اوورسیز پاکستانیز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،بلال فیروز جوئیہ

منڈی بہاؤالدین(پی پی این)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ بیرون ملک اوورسیز پاکستانیز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ اور مسائل کا حل ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی ،سید عباس ،انچارج اوور سیز کمیٹی اور دیگرز نے شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے اجلاس کو اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق شکایات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا۔

کہ اب تک کمیٹی میں پیش کی گئیں 34شکایات میں سے 18شکایات مختلف محکموں کی کاوشوں سے ازالہ کر کے رپورٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کو بھجوائی جا چکی ہے ۔جبکہ بقیہ 16درخواستیں زیر سماعت ہیں جن کا اس فورم کے ذریعے جلد ہی ازالہ کر لیا جائیگا۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *