ایف آئی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے کے صدر امیر مقام کو ٹف ٹائم دے دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام کی تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

واضح رہے کہ امیر مقام اینڈ کمپنی کے خلاف الپوری سے بشام روڑ کی تعمیر میں فنڈز لے کر سڑک نہ بنانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف وفاقی ایجنسی نے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے تحقیقات کی درخواست دی گئی تھی، جس پر 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

یہ تحقیقاتی کمیٹی ایف آئی اے، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور پیپرا کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو سوالنامہ مرتب کرکے امیر مقام کو طلب کرے گی۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *