حب ڈیم میں ایسی کیا صورتحال بنی کہ پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی۔۔؟

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے پی پی نیوز کو بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *