ساہیوال واقعے کے متاثرہ خاندان کو اسلام آباد کون لایا؟ پنجاب حکومت سے وضاحت طلب

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی کو صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد بلا کر خوار کیا، اگر وہ نہیں ملنا چاہتے تھے تو بلایا کیوں تھا؟ دوسری جانب ایوان صدر اور سینیٹ ترجمان نے گذشتہ روز متاثرہ فیملی کے ساتھ ملاقات طے کیے جانے کی تردید کردی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ مقتول خلیل کا خاندان صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوا، تاہم بعدازاں  صدر عارف علوی کی کراچی آمد اور چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان روانگی کی رپورٹس بھی سامنے آئیں۔

لاہور واپسی پر اپنے وکیل شہباز بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے سربراہ جلیل کا کہنا تھا کہ ‘پولیس ان کی فیملی کو صدر عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملوانے اسلام آباد لے کرگئی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘ساری رات ہم سے بیان لکھواتے رہے، پھر سارا دن سڑکوں پر گھماتے رہے، پھر معلوم ہوا کہ صدر مملکت تو کراچی اور چیئرمین سینیٹ بلوچستان چلے گئے ہیں’۔

خلیل کا مزید کہنا تھا کہ ‘ان کا تماشا بنایا جا رہا ہے، ہمیں فون کرکے ملاقات کے لیے بلوایا گیا تھا، اگر نہیں ملنا تھا تو ہمیں بلایا کیوں تھا، ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے، کچھ سمجھ نہیں آ رہا’۔

 

 

 

Check Also

وزیراعظم کا جرمن چانسلر کو ٹیلیفون، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹیلیفونک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *