جھنگ:شہری منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے سڑکوں پر۔۔۔۔

جھنگ (زاہد چوہدری نمائندہ پی پی این)معمار اور شہری منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

جھنگ کے معمار اور شہری منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے سڑکوں پر نکل آئے شہر کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے جہاں ضلع بھر کی پولیس سرگرم عمل ہے وہیں طلباء و طالبات بھی اس لعنت کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او جھنگ عطاء الرحمٰن کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی زیرنگرانی مقامی سکول کے تعاون سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
نجی کالج سے شروع ہونے والی آگاہی واک میں مقامی پولیس کے افسران و نوجوانان، اساتذہ کرام، معروف ادارے کے سربراہ نوید احمد، آصف سیماب سمیت طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Check Also

 مظفرگڑھ:وفاقی وزیر ریلوے کے پانچ منٹ کے دورہ سے ویران اور کھنڈر ریلوے سٹیشن کی قسمت جاگ گئی

 مظفرگڑھ (پی پی این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پانچ منٹ کے دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *