خان گڑھ:پولیس مخبر ہونے کے شک پر اوباش منشیات فروشوں کا غریب کے گھر پر دھاوا

خان گڑھ (محمد رمضان نمائندہ پی پی این) تھانہ خان گڑھ کی حدود محلہ حافظ مقبول والا میں پولیس مخبر ہونے کے شک پر اوباش منشیات فروشوں کا غریب کے گھر پر دھاوا۔

منشیات فروشوں کی جانب سے دھاوا بولنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پاکستان پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔
ڈنڈوں سوٹوں سے لیس تقریبا آٹھ افراد چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے غریب کے گھر داخل ہوگئے۔ ملزمان نے گھر کے اندر داخل ہو کر دو افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر کے دروازے کھڑکیاں توڑ دیں۔ 15 پر متعدد بار کال کرنے کے باوجود پولیس نے بروقت نا پہنچنے کی روایت برقرار رکھی۔تشدد کرنے والے اوباش منشيات فروشوں کو شک تھا کہ صدام انکی منشيات فروشی کی مخبری پولیس کو کرتا ہے۔

Check Also

 مظفرگڑھ:وفاقی وزیر ریلوے کے پانچ منٹ کے دورہ سے ویران اور کھنڈر ریلوے سٹیشن کی قسمت جاگ گئی

 مظفرگڑھ (پی پی این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پانچ منٹ کے دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *