حافظ آباد: گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں

حافظ آباد(سید ظہیر عباس شاہ نمائندہ پی پی این) محلہ گلزار پورہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ سے مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں۔ جس کے نتیجہ میں آگ لگنے اور ملبہ تلے دب کر بارہ سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دیگر چار افراد شدید ذخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حافظ آباد میں ریلوے لائن کے ساتھ محلہ گلزار پورہ میں محمد خالد کے گھر رات کے وقت لیکج کی وجہ سے گیس جمع ہوگئی۔ صبح کے وقت خالد کی ہمشیرہ نے دیا سلائی جلائی تو گیس لیکج کے باعث اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں مکان کی دیواریں اور چھتیں گرگئیں۔

اور خالد کا بارہ سالہ بیٹا اسد خالد موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ خالد کی ہمشیرہ شہناز بی بی، اور 3بیٹے عبدالرحمن، علی حیدر اور حنزلہ آگ لگنے اور ملبہ تلے دب جانے سے شدید ذخمی ہوگئے۔

Check Also

 مظفرگڑھ:وفاقی وزیر ریلوے کے پانچ منٹ کے دورہ سے ویران اور کھنڈر ریلوے سٹیشن کی قسمت جاگ گئی

 مظفرگڑھ (پی پی این) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے پانچ منٹ کے دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *